بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُم، خوش آمدید

یہ ویب سائٹ ہماری طرف سے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ بدر دیوان رحمتہ اللہ علیہ،ان کی اولاد،ان کے زیر سایہ سادات مسانیاں اور سر شارا ن محبان و مریدین کے لیے ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے- یہ عظیم شخصیت حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے گھرانے میں 861 ہجری بمطابق 1457 عیسوی میں بغداد شریف میں پیدا ہوئی بعد ازاں حضرت شاہ بدر دیوان رحمۃ اللہ علیہ لاہور تشریف لے آئے ،لاہور میں کچھ سال قیام کے بعد مسانیاں تشریف لے گئے اور اپنی ساری زندگی مسانیاں میں مقیم رہے ، ان کا شمارہند میں سلسلہ قادریہ کے اولین بزرگان دین میں ہوتا ہے

آپ کا وصال 978 ہجری بمطابق 1570 عیسوی کو مسانیاں میں ہوا لاہور میں ان کی چلہ گاہ اور مسانیاں میں عظیم بارگاہ نے صدیوں سے ان کی زندگی کا جشن منایا ہے۔ویب سائٹ کے آغاز پر ہی یہ بات بڑی تکلیف دہ طور پر واضح ہو گئی کہ ہم اتنی عظیم شخصیت کے بچوں نے نسل در نسل اپنا کردار صحیح طور پر ادا نہیں کیا جب ان کی عظیم یادگاریں ان کی زندگی کا جشن منا رہی تھیں ہم اس میں شامل ہونے میں ناکام رہے۔ ہم اپنی ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم آپ کو ایک پلیٹ فارم پیش کر رہے ہیں جو تاریخی حقائق کی بنیاد پر گہری تحقیق کرنے میں معاون ثابت ہوگا

ہم حقائق کو تلاش کریں گے اور علم کا ایک ایسا خزانہ بنائیں گے جو ہمارے بچوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمارا ورثہ ہوگا۔ابھی تک یہ صرف ایک ڈھانچہ بنایا گیا ہے ہمیں مشترکہ طور پر اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے تحقیق شروع ہو چکی ہے لیکن اور بھی بہت کچھ ہے جو کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سلسلہ ایک طویل وقت لے گا اور انشاءاللہ جاری رہے گا ۔ہم تحقیق جاری رکھیں گے۔ ایسا کام کسی ایک فرد یا گروہ کی استطاعت سے باہر ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص پورا وقت نہیں دے پائے گا لیکن پھر بھی آپ اس کار خیر میں مدد کر سکتے ہیں آپ تحریری شکل میں فکری تعاون کر کے مدد کر سکتے ہیں آپ اس منصوبے میں اخلاقی مدد کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ میں شامل ہو کر اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کریں اور دکھائیں کہ اپ بھی اس نیک کام کا حصہ ہیں

شکریہ

تعارف

اس ویب سائٹ کے تعارف میں خوش آمدید۔

یاد رکھیں کہ یہ آپ کی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ کی کامیابی یا ناکامی بہت حد تک آپ کے ہاتھ میں ہے۔ بہت سارے مشکل کام ہیں، جو ہمیں ابھی کرنے ہیں۔ مثال کے طور پر بہت زیادہ تحقیق کی ضرورت ہے۔ بہت سی تنظیموں سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت سی اجازتیں حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے سفر اور تحقیق کے لیے متعدد اجازت ناموں کی ضرورت ہے۔ ابھی کے لئے آپ کے ذمہ کام کا ، نسبتاً آسان حصہ ہے۔ آپ کو فقط اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو متعلقہ سیکشن میں شامل کرنا ہے۔ ہم متحد ہوئے بغیر ان چیزوں کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔ اتحاد کے بغیر، ہمارے پاس یہ مطالبات کرنے کی مناسب طاقت نہیں ہوگی۔ اگر ہم متحد ہیں تو سب کچھ ہو جائے گا۔ اپنے اختلافات کو بھول جائیں۔ بھول جائیں کہ آپ کس کو پسند کرتے ہیں اور کس کو پسند نہیں کرتے۔ یہاں، آپ کا ایک بڑا ہی عظیم مقصد ہے۔ کھلے ذہن سے سوچیں ۔ اگر ہم متحد نہ ہوئے تو کچھ نہیں ہوگا۔ کامیابی اور ناکامی میں یہی فرق ہے۔ اور یہ مکمل آپ ہی کے ہاتھوں میں ہے۔

اس ویب سائٹ کو استعمال اور سمجھنے میں آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ۔ ہر حصے کی تفصیلات سیکشن کے شروع میں بیان کی گئی ہیں۔ پوری ویب سائٹ لچکدار ہے اور آپ کی خواہش کے مطابق مزید تبدیل کی جا سکتی ہے۔ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ فی الحال زیادہ تر کام انتظامیہ کرے گی۔ برائے مہربانی رابطہ کریں۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے ہم مزید خودکار نظام متعارف کرائیں گے۔ اپنی ویب سائٹ کی کامیابی کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ

خبریں

زیارت کوچ مسانیاں

اسکالرشپ

تھنک ٹینک

رابطہ

rabita@massanian.com

ای میل

موبائل نمبر

نام

سیّدساجد حسین

سیّد ناصر حسین

سیّد عامر عباس

سیّد ضیغم شہزاد

سیّد غازی ابن عباس