ویب سائٹ کا یہ حصہ ہمارے پیارے مرحوم لوگوں کے لیے ایک قبرستان کی طرح ہے، جو اس دنیا میں نہیں ہیں۔ مسانیاں میں یہ سب اکٹھا ہوا کرتا تھا۔ اب لوگ مختلف مقامات پر مدفن ہیں۔ یہ جگہ حضرت شاہ بدر دیوان رحمتہ اللہ علیہ کی اولااد اور دیگر سادات مسانیاں کے متوفی افراد کی یاد کے لیے وقف ہے۔ ہم اس صفحہ پر آ کر ان کے لیے دعا کر سکتے ہیں۔ قریبی خاندان اور وسیع خاندان کے افراد، دونوں یہاں آکر انہیں یاد کر سکتے ہیں۔
ہماری مخلصانہ رائے میں آپ کو یہاں اپنے خاندان کے رحلت شدہ افراد کو شامل کرنا چاہیے۔ براہ کرم ان کی تصویر یا قبر کی تصویر بھیجیں۔ ساتھ یہ ضروری معلومات بھی دیں مثال کے طور پر نام، والد کا نام،متوفی کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات اور دفن کی جگہ۔ اس کے علاوہ، اگر آپ چاہیں تو کچھ مزید تفصیلات بھی دے سکتے ہیں براہ کرم ان سب کو رابطہ کے کسی ممبر کو بھیجیں۔