حضرت شاہ بدر دیوان رحمتہ اللہ علیہ کی اولاد میں سے بہت سے اولیاء اور صوفیائے کرام گزرے ہیں جنہوں نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی تبلیغ کی اور گمراہوں اور بھٹکے ہوئےلوگوں کو راہ راست پر لایا۔ یہ حصہ ان اولیاء اللہ کے بارے میں ہے جن کے مزارات پاکستان اور ہندوستان کے محتلف حصوں میں واقع ہیں۔ ابھی کے لئے ہم وہ تفصیلات اور تصایر جو ہمیں دستیاب ہیں ، پیش کر رہے ہیں ۔ ہم جاں نشینوں اور سجادہ نشینوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ہمیں مزید مواد اور تصاویر فراہم کریں اور اگر ہم سے کوئی غلطی ـ یا کسی کو نہ شامل کرنے کی کوتاہی ہوگئی ہے تو اسے درست کرنے میں ہماری مدد فرمائیں ۔ شکریہ