سید اللہ رکھا ولد سید احمد علی ولد سید تراب علی 15 اکتوبر 1943 کو میرپورخاص کے بالکل ساتھ ہی ایک گاؤں گوٹھ میر شیر محمد ٹالپر میں پیدا ہوئے پھر اپنے والدین کے ساتھ مسانیاں چلے گئے تقسیم ہند کے بعد چھچھروالی گوجرانوالہ میں رہے پرائمری کی کچھ تعلیم چھچھروالی کے قریب واقع گاؤں جنڈیالہ باغانولہ پرائمری اسکول میں ماسٹر بشیر صاحب کے پاس حاصل کی اس کے بعد 1954 میں اپنے والدین کے ساتھ واپس گوٹھ میر شیر محمد ٹالپر میرپورخاص میں آگئے 1961 میں گوٹھ میرشیر محمد ٹالپر سے میرپورخاص شہر کے محلے بھانسنگھ آباد میں مقیم ہوئے میونسپل ہائی اسکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا 1962 میں بطور پرائمری اسکول ٹیچر محکمہ تعلیم میں شمولیت اختیار کی مختلف اسکولوں میں سروس کرنے کے بعد 1972 میں عادل پرائمری اسکول بھانسنگھ آباد میں آئے اور اپنی ساری سروس اسی اسکول میں گزارنے کے بعد اپریل 2000 میں 57 سال کی عمر میں ریٹایرڈ ہوئے باقی زندگی بھانسنگھ آباد میں گزاری مورخہ 21 جون 2026 بروز ہفتہ بمطابق 5 محرم الحرام 1448 کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے ان کی آخری آرام گاہ اسماعیل شاہ قبرستان میرپورخاص میں ہے ان کا تعلق ماڑے پتی سے تھا