سیّد صلاح الدین کمال ولد سید محمد اشرف ولد سید الطاف حسین یکم مارچ 1936 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1958 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، پھر پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔ بعد ازاں کارڈف یونیورسٹی برطانیہ سے ڈپلومہ بھی کیا۔ اپنی زندگی کے دوران انہوں نے کالج کے لیکچرر، ایک وکیل اور ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے طور پر کام کیا۔ ان کا انتقال23 مارچ 2015 کو ہوا، وہ سادھوکی میں آسودۂ خاک ہیں۔ ان کا تعلق جندے پتی سے تھا۔