سیّد محمد مکرم گیلانی ولد سیّد چراغ محی الدین ولد سیّدمدد علی مسانیاں میں پیدا ہوئے ۔1935 میں پولیس کے محکمہ بھرتی ہوئے ۔ بعد از تقسیم سادہوکے میں مقیم رہے ۔ 26 جنوری 1993 بمطابق 2 شعبان المعظم 1413 ہجری کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کی آخری آرام گاہ سادہوکے قبرستان میں ہے۔ ان کا تعلق عبدالنبی پتی سے تھا۔