سیّد سرفراز حسین ولد سیّد نذر چراغ ولد سیّد شاہ چراغ یکم جنوری 1966 کو گاؤں راجہ تحصیل کامونکی ضلع گوجرانولہ میں پیدا ہوئے۔ ستمبر 1990 کو لاء کی ڈگری بہاؤالدین یونیورسٹی سے پاس کی ۔ دس سال گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں بطور وکیل اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ بطور سینئر وکیل تقریباً چھ سال کا عرصہ لاہور ہائی کورٹ میں پریکٹس کرتے رہے۔ آپ کی اولاد میں چار بیٹیاں تھیں دو بیٹیوں کا آپ کے ساتھ ہی ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔ آپ کی وفات مون مارکیٹ دوبئی چوک کے بم دھماکے میں 7 دسمبر 2009 کو ہوئی تھی۔ آپ کی تدفین راجہ گاؤں کے قبرستان میں ہوئی ۔ آپ پتی عبدالنبی سے تھے۔