سیّد مظفّر علی ولد سیّد منظور علی ولد سیّد ارشاد حسین 1952 کو چک نمبر 397 ج ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کی اس کے بعد ضلع ٹیکس میں ملازمت کی اور مختلف شہروں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ کراچی ماڑی پور ٹرک اڈے پر کام کرتے رہے اس کے علاوہ اپنے آباؤاجداد کےسلسلے جاری رکھتے ہوئے ایک مقام حاصل کیا ۔13 اکتوبر 2018 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کا مزار اپنے دادا اور والد کے مزار کے ساتھ ہی چک نمبر 397 ج ب میں ہے ۔ ان کا تعلق پتی سید فرید سے تھا ۔