یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ ویب سائٹ زیادہ تر سوالات اٹھاتی ہے اور جوابات بہت کم فراہم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد سوچ وسمجھ کر کیاگیا ہے۔ ہمیں جن جوابات کی ضرورت ہے، وہ پہلے سےہی کئی اقسام میں موجود ہیں۔ لوگ ،داستانوں سے لے کر انتہائی مبالغہ آمیز روایتوں تک- جو یقینا صرف تعظیم کی وجہ سے ہیں- بددیانتی سے ہرگز نہیں ۔ہم نے کسی ایک قسم کے جوابات کی توثیق کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے ابھی کے لیے صرف ایک فریم ورک صرف ایک ڈھانچہ فراہم کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ حقائق اس وقت داخل کیے جاسکتے ہیں جب وہ مناسب اور آزمودہ ذرائع سے دستیاب ہوں ۔ یا ان بیانات کے حامی ٹھوس ثبوت دیں ۔ تاہم، ہم نے ایک عبوری حل فراہم کیا ہے۔مقالات سیکشن میں ہر کوئی اپنی تحریری رائے شامل کرواسکتا ہے۔ اس حصے میں ادارتی مداخلت بہت محدود ہوگی۔ ہر طرح کی رائے کا آزادانہ اظہار کیا جائے گا۔ ہمیں ایک دوسرے کے خیالات کو برداشت کرنا چاہیے، چاہے ہمیں وہ پسند نہ ہوں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کےہرقسم کے خیالات ہر ایک تک پہنچیں ۔ امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ سیکشن ایک جامع شکل میں علم کا ایک خاطر خواہ ماخذ اور ذخیرہ بن جائے گا۔ اور یہ مستقبل کے محققین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ ابھی تک، دستیاب شدہ معلومات زیادہ تر ناکافی اور سائنسی طور پر ثبوت کے بغیر ہیں۔ ہمارے پاس قابل اعتماد ڈیٹا کی شدید کمی ہے۔ علاوہ ازین سب سے بڑھ کر کسی بھی ورژن کو پوری براداری یا اس کے کسی بڑ ے حصے کی مکمل حمایت حاصل نہیں ہے۔ یہ مایوسی کا سبب نہیں ۔ یہ ایک مضبوط عزم کے ساتھ کام شروع کرنے کی ایک بڑ ی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ اس مسئلہ کے بہت سے حل ہیں اور کچھ تجویزبھی کیے گئے ہیں۔ لیکن ہرصورت برادری کی وسیع تر اور متحد شمولیت کی ضرورت ہے۔ اگر ہم متحد نہ ہوں تو کوئی بھی کام نہیں ہو سکتا۔ زندگی فانی ہے. آپ کے خیالات یا کوئی مواد یا سینا گزٹ کہانیاں،اگر آپ کے پاس ہیں۔ اور یہ ہمارے اسلاف یا بارگاہ یا چلہ گاہ کے بارے میں ہیں، تو ان کو ضائع نہ کریں۔ پہلے ہی بہت کچھ کھو گیا ہے کیونکہ لوگوں نے اشتراک نہیں کیا۔ یہاں پر یہ، آپ کے نام کے تحت، آپ کی شراکت کے طور، ہمیشہ کے لیے محفوظ رہے گا۔ اپنے خیالات یہاں شامل کروایں۔ لوگوں کو پڑھنے کا موقع دیں۔ اپنی آواز ان تک پہنچائیں اور ان کی آواز بھی سنیں۔ براہ کرم واضح طور پر سمجھ لیں کہ یہاں بیان کردہ خیالات صرف مصنف کی سوچ اور ذمہ داری ہیں۔ ویب سائٹ یا اداریہ کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں-کسی بھی شکل میں دوبارہ پرنٹ کرنے یا تیار کرنے کے لیے، براہ کرم مصنف سے اجازت لیں۔ محققین کو یہ مواد استعمال کرنے کی اجازت ہے لیکن انہیں مناسب حوالہ دینا ہو گا۔