سیّد محمدامین ولد سیّد غلام رسول ولد سیّد رمضان علی عرف لاڑ شاہ مسانیاں میں تقریباً 1914 کو پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم مسانیاں میں حاصل کی ۔وہ بریلی کے فاضل تھے اور سات سال تک بریلی مدرسہ میں درس قرآن اور درس حدیث پڑھاتے رہے ہیں ۔تقسیم کے بعد تھوتھیاں میں مقیم ہوئے وہاں بھی دینوی درس وتدریس جاری رکھتے ہوئے گاؤں میں لوگوں کو دینوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے رہے لوگ انکے پاس شریعی مسائل پوچھنے آیا کرتے تھے وہ جمعہ بھی پڑھایا کرتے تھے ان کا وصال 1990 میں ہوا ان کی تدفین تھوتھیاں میں ہوئی ان کا تعلق پتی سید فرید سے تھا۔