سید محمد حسین ولد سید محمد ظریف ولد سید امداد حسین سال 1914 میں مسانیاں شریف میں پیدا ہوئے پرائمری تعلیم مسانیاں سے حاصل کی ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ پڑھنے کا بے انتہا شوق رکھتے تھے کہ مزار حضرت شاہ بد دیوان رح کے مینار پر بیٹھ کر دیر تک بیٹھے پڑھتے رہتے تھے انہوں نے 1934 کو گورنمنٹ کالج لاہور سے انٹر میڈیٹ کیا اور وہیں سے 1936 میں بی اے کا امتحان پاس کیا تقسیم ہند کے بعد انہوں نے ساہیوال میں زمین کلیم کی اور بعد میں قصور میں آباد ہوئے وہیں ہائی اسکول میں بطور ہیڈ ماسٹر کام کیا انہوں نے سادات محمدی پور مدینہ سیداں کے خاندان میں شادی کی 1995 میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی آخری آرام گاہ قصور کے مقامی قبرستان میں ہے ان کا تعلق سید فرید پتی سے تھا