سیّد نیاز حسین ولد سیّد حیدر حسین ولد شاہ مہتاب مسانیاںمیں پیدا ہوئے ۔ چونکہ قبل از تقسیم بھی ان کے دو گھر تھے ایک مسانیاں میں اور ایک چیچہ وطنی میں اس لئے 1947 میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ چیچہ وطنی تشریف لے آئے ۔ وہاں مسجد میں پیش امام کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم اور قرآن حفظ کرواتے تھے ۔1968 میں چیچہ وطنی چھوڑ کر منڈیالہ آئے اور ساری زندگی منڈیالہ میں ہی مقیم رہے ۔ مورخہ 30 اکتوبر 1986 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور انہیں منڈیالہ میں ہی سپرد خاک کیا گیا ان کی پتی ماڑے تھی۔