سید ریاض احمد ولد سیّد محمد اسلام ولد سیّدمحمد عارف
10 اپریل 1929 کو مسانیاں میں پیدا ہوئے ۔
آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پنجاب سول سیکرٹریٹ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ حکومتِ پنجاب میں انڈر سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ آپ نے لاہور میں چلہ شاہ بدر دیوان رحمتہ اللہ علیہ کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ چلہ شاہ بدر دیوان سوسائٹی کے سابق صدر اور تاحیات سرپرستِ اعلیٰ رہے۔
آپ وفد کے سربراہ کے طور پر مسانیاں بھارت میں واقع درگاہ حضرت سیّدحسن بدر الدین المعروف حضرت شاہ بدر دیوان رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری کے لیے گئے، یہ دورہ یونیسکو کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ آپ کا وصال 12 جنوری 2023 کو لاہور میں ہوا ۔آپ چلہ شاہ بدر دیوان ؒ کے قبرستان میں مدفن ہیں ۔ آپ پتی سید فرید سے تھے۔