سیّد صفدر علی ولد سیّد فرزند علی ولد سیّد سبحان علی ہوشیارپور کی تحصیل دسوّا کے ایک گاؤں کلسہ میں پیدا ہوئے ان کے بزرگوں میں سے سیّد شاہ علی مسانیاں سے انیسویں صدی میں کلسہ تشریف لے آئے تھے ۔ اس کا ذکر مولوی سیّد فیض محمد صاحب کے تالیف کردہ شجرہ گلستان بدریہ میں بھی کیا ہے۔ وہ قبل از تقسیم بطور اسکول ٹیچر کلسہ کے قریب ہی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ اس بات کا ذکر بھی یوٹیوب میں ایک عیسائی بزرگ جن کی رہائش کلسہ کے قریب ایک گاؤں ڈڈ چھانگلہ میں تھی انہوں نے اپنے انٹر ویو میں کیا ہے ۔ تقسیم کے بعد وہ ضلع جھنگ میں منڈی شاہ جیونا میں آباد ہوئے تاحیات وہیں رہے ان کی قبر بھی مقامی قبرستان میں ہے ۔ان کا تعلق پتی سید رشید سے تھا۔